Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف شہروں میں بارش کی توقع، السودہ میں برفباری

’السودہ میں برفباری پر موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ سیاحوں کا تانتا بندھ گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے متعدد شہروں میں آج بدھ کو بھی بارش کی توقع ہے جبکہ ابہا کے تفریحی مقام السودہ میں برفباری ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق السودہ میں برفباری پر موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ سیاحوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
دوسری  طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کی توقع ہے‘۔
’اسی طرح حائل، قصیم، الجوف اور ریاض کے بعض علاقوں میں مطلع ابر  آلود رہے گا‘۔

شیئر: