Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی آج اور کل

’نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی کل جمعرات تک جاری رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج بدھ کو گاڑیوں کی نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نیلامی ابشر پورٹل کے ذریعہ آن لائن ہوگی‘۔
’نیلامی میں سعودی شہریوں سمیت مقیم غیر ملکی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی کل جمعرات تک جاری رہے گی‘۔

شیئر: