Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پرمنشیات کی مارکیٹنگ کرنے والا گرفتار

مملکت کے قانون میں منشیات کے حوالے سے سخت سزائیں نافذ ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منشیات کے خلاف مہم جاری ہے جس کے دوران اب تک متعدد افراد کوحراست میں لیا جاچکا ہے۔
انسداد منشیات مہم کے تحت حائل ریجن میں سوشل میڈیا پرمنشیات کی مارکیٹنگ کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کوگرفتار کیا گیاہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ملزم کی شناخت کرکے اس کے قبضے سے چرس، نشہ آورگولیاں اورممنوعہ طبی ادویات کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔
ملزم کے خلاف منشیات فروشی اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب طائف میں سکیوٹی اہلکاروں نے سعودی شہری کونشہ آورگولیوں کے ساتھ گرفتار کیاہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں انسداد منشیات قانون کے حوالے سے سخت سزائیں نافذ ہیں جن میں سزائے موت بھی شامل ہے۔ بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے کے ساتھ تعاون کرنے والے بھی اسمگلرکے ساتھی تصورکیے جاتے ہیں۔

شیئر: