Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر شمالی حدود کی ثالثی سے قاتل کو معافی مل گئی

سعودی شہری نے بھائی کے قاتل کومعاف کردیا(فوٹو، ٹوئٹر)
گورنر شمالی حدود شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیزکی ثالثی پرسعودی شہری حمود بن خالد الشمری نے اپنے سگے بھائی ممدوح بن خالد الشمری کے قاتل کو معاف کردیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق گورنر شمالی حدود نے مقتول کے رشتے داروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’بدلے کی قدرت کے ہوتے ہوئے معاف کردینا بڑے حوصلے کا کام ہے۔‘
انہوں نے مقتول کے رشتہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں نے اپنے عزیز کے قاتل کو معاف کرکے مبارک کام کیا ہے اس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ لوگ میری ثالثی پر گردن زدنی کے حق سے دستبردار ہوئے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ لوگوں کے اس اچھے کام کو آپ کے اعمال نامے میں شامل فرمائے۔‘ 
گورنر نے وطن عزیز کے شہریوں کے درمیان الفت و محبت کے گہرے رشتوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری قیادت کی ہمہ وقت کوشش یہی ہے کہ معاشرے میں امن و امان قائم ہو اور عفو و درگزر کا ماحول بنا رہے۔‘

شیئر: