Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں کانگریس آگے، بی جے پی نے شکست تسلیم کر لی

کرناٹک کے انتخابی نتائج کے بعد کانگریس کو راجستھان اور چھتیس گڑھ میں میں بھی کامیابی کی توقع ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاستی انتخابات میں ملک کے جنوب میں اپنے واحد گڑھ کو کھو دیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق کرناٹک کے وزیراعلٰی بسوراج بومئی نے انتخابات میں اس وقت اپنی شکست تسلیم کر لی کی جب کانگریس کے حصے میں 130 نشستں آئیں۔
بی جے پی کی 60 سے زیادہ اور ایچ دی کمارسوامی کی جنتا دَل (جے ڈی ایس) کی 20 نشستیں ہیں۔
کانگریس نے اپنے ریاستی اسمبلی کے ارکان (ایم ایل ایز) کو بینگلورو پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کانگریس نے اپنے منتخب ارکان کے لیے ریزارٹس بھی بک کر لیے ہیں۔
بی جی پی نے تنقید کی تھی کہ ’کانگریس اپنے ایم ایل ایز پر بھروسہ نہیں کرتی۔‘
جنتا دل کے رہنما ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ وہ کسی پارٹی کے ساتھ رابطے میں نہیں تاہم جنتا دَل سیکولر کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس اور بی جے پی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ریاست میں ووٹنگ کا عمل 11 مئی کو ہوا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے کہا کہ ’میں ایک چھوٹی پارٹی سے ہوں، مجھ سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔۔۔ میں اچھی پیشرفت کے لیے امید کر رہا ہوں۔‘
کرناٹک کی 224 نشستوں کی اسمبلی کے لیے انتخابات جمعرات کو ہوئے، ریاست کے 36 مراکز میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
کرناٹک میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں انتخابات کے لیے زبردست مہم چلائی گئی لیکن بی جے پی کو مسلسل دوسری مرتبہ اقتدار نہیں ملا۔
کرناٹک کے انتخابی نتائج کے بعد کانگریس کو راجستھان اور چھتیس گڑھ میں میں بھی کامیابی کی توقع ہے۔

کرناٹک کی لوک سبھا میں 28 نشستیں ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

کانگریس کو مدھیہ پردیش میں بھی جیتنے کی امید ہے جہاں اس کی حکومت 2020 میں ختم ہو گئی تھی۔
انڈیا میں اگلے سال قومی سطح پر انتخابات ہوں گے اور یہ نتائج بی جے پی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔
کرناٹک کی لوک سبھا میں 28 نشستیں ہیں۔ 2018 کے مقابلے میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ووٹوں میں کوئی کمی نہیں آئی  لیکن نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ پارٹی خاص کامیابی نہیں حاصل کر پائی۔
سنہ 2018 میں بی جے پی نے 104، کانگریس نے 80 اور جنتا دل ایس نے 37 نشستیں حاصل کی تھیں۔

شیئر: