Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر کا پاکستانی آرمی چیف سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔ فائل فوٹو: وام
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ٹیلی فونک گفتگو میں اپنے ملک اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور فوجی امور میں تعاون اور مشترکہ کام کے فروغ اور دونوں ممالک کے باہمی مفادات کی تکمیل کے لیے ان کی حمایت اور مضبوطی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے اس عزم پر زور دیا کہ وہ دوست اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اتحاد اور استحکام کے حصول اور ترقی و خوشحالی کے لیے اس کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے والے تمام مقاصد کی حمایت کرے گا۔
پاکستان کی فوج کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کی مسلسل ترقی، پیش رفت اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: