Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کا بینہ کے اجلاس میں مشرق وسطی سمیت عالمی حالات کا جائزہ

کابینہ نے عرب سربراہ  کانفرنس میں عرب رہنماؤں کا خیرمقدم کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے آئندہ جمعے کو 32 ویں عرب سربراہ  کانفرنس میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ سعودی عرب چاہتا ہے کہ ہر سطح پر پائیدار مشترکہ تعاون اور سربراہ کانفرنس اپنے مقصد میں کامیاب اور سرخرو ہو‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں جدہ کے السلام پیلس میں ہوا ہے۔ 
کابینہ نے مشرق وسطی سمیت دنیا بھر کے تازہ سیاسی حالات کا جائزہ لیا اور سوڈان میں امن و استحکام کی بحالی تک امن مشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ 
وزیر اطلاعات و نشریات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ ’کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں نئی روح پھونکنے کی خواہش ظاہر کی۔ برادر و دوست ممالک اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
کابینہ نے جدہ میں منعقدہ اسلامی ترقیاتی بینک کی قراردادوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب علاقائی و بین الاقوامی اقدامات کرکے معاشی بہتری اورترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے عمل میں حصہ لے رہا ہے‘۔
سعودی کابینہ نے اجلاس میں 19 فیصلوں کی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے گھریلو عملے اور چار سے زائد کارکنان کے حوالے سے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔

شیئر: