Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میوزک گروپ 'میٹل بینڈ ویسٹڈ لینڈ' کی 8 سال بعد واپسی

میٹل بینڈ 2004 اور 2010 کے درمیان جدہ، ریاض، دمام، الخبر،دبئی، بحرین اور مصر میں پرفارم کر چکا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی میٹل بینڈ ویسٹڈ لینڈ آٹھ سال بعد موسیقی کے منظر نامے  پر واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق میوزک گروپ کے لیے عماد مجلد کے ساتھ مل کر ایک نیا البم تیار کر رہا ہے جس میں  گٹار پر احمد کھوجہ اور ایمن الغامدی ہوں گے جب کہ محمود باس پر ہوں گے اور تمیم ڈرم پر ان کا ساتھ دیں گے۔

عماد مجلد کا خیال ہے کہ مملکت میں موسیقی کے اداروں کی ترقی اور میوزک کمیشن کے قیام کے بعد میوزک ٹریک پر واپس آنے کا یہ بہترین موقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مملکت میں اس وقت میوزک کلچر فروغ پا رہا ہے اور امید ہے کہ اس سے متعلقہ تمام انواع کو سپورٹ دی جائے گی جیسا کہ راک، جاز، بلیوز اور  اس طرح کے دیگر اقسام کے میوزک کو فروغ ملے گا۔
عماد مجلد نے بتایا کہ مجھے بچپن ہی سے راک اور میٹل میوزک کا بہت شوق تھا اور 1990 میں تقریبا 10 سال کا تھا کہ اپنے بڑے بھائی فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ میوزک سننا شروع کیا۔

میوزک کے شوق نے کچھ ہی عرصہ میں اس شعبے سے منسلک کر دیا اور 1997 میں اپنا پہلا ڈرم سیٹ خرید لیا۔
اس کے بعد میری خواہش ہوئی کہ اپنا بینڈ تیار کیا جائے اور اسی خواہش کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے دوستوں کے ساتھ مل کر پہلا گروپ ڈارک وژن شروع کیا۔
بینڈ بنانے کے چند سال بعد ہمیں معلوم ہوا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو گٹار کے ساتھ بھاری بھرکم موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس لیے ہم نے اپنے ساتھ احمد کھوجہ کو دعوت دی۔

اس سے قبل احمد کھوجہ ویسٹڈ لینڈ کے گٹارسٹ تھے اور انہوں نے مجھے میٹل ہیڈز کے ایک پروگرام میں مدعو کیا۔
واضح رہے کہ 2004 اور 2010 کے درمیان میٹل بینڈ نے جدہ، ریاض، دمام، الخبر، دبئی، بحرین اور مصر میں پرفارم کر چکا ہے۔

شیئر: