Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 25 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.19 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 25 مئی کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.39 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.74 روپے ہوگئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.19، اماراتی درہم 77.81، بحرینی دینار 757.98، عمانی ریال 743.15، کویتی دینار 929.33 اور قطری ریال کی قیمت 78.37 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 309 اور قیمت فروخت 312 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 81.9 اور قیمت فروخت 82.7 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 83.9 اور قیمت فروخت 84.7 روپے رہی۔

شیئر: