Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خلا میں پہلی بار سالگرہ کی تقریب،‘ سعودی خلابازوں کی بھی شرکت

اماراتی خلا نورد کی سالگرہ پرایک کیک امریکہ اوردوسرا روس کا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی خلاباز علی القرنی اور ریانہ برناوی نے دیگرخلانوردوں کے ہمراہ اپنے اماراتی ساتھی سلطان النیادی کی سالگرہ کی تقریب سپیس سٹیشن پر منعقد کی۔
سبق نیوز کے مطابق اماراتی خلا باز النیادی نے سالگرہ کے حوالے سے منائی جانے والی تقریب کی فوٹو شیئرکرتے ہوئے کہا ’خلا میں پہلی بار سالگرہ کی تقریب۔‘
النیادی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس موقع پراپنے خوشگوار احساسات کی ترجمانی کرنے سے قاصر ہوں، خلا میں میرے ساتھی ہی میرے دوسرے اہل خانہ کی طرح ہیں جن میں ایک کیک امریکہ اوردوسرا روس سے آیا، مجھے ریانہ اورعلی کی جانب سے عربی میں سالگرہ کی مبارکباد وصول کرتے ہوئے خلا میں غیرمعمولی اپنائیت کا احساس ہوا۔‘
واضح رہے سعودی خلا باز گذشتہ ہفتے امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے اکسیوم بیس سے خلائی تحقیقاتی سفر پرروانہ ہوئے تھے۔ خلا بازوں میں اماراتی، روسی اورامریکی شامل ہیں۔
خلائی سٹیشن پہنچتے ہی اماراتی خلا باز کی جانب سے خلائی سفر کے مناظر پر مبنی تصاویر ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: