Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی کمی

ایک کلوسونا 2 لاکھ 36 ہزار384 ریال میں فروخت کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعہ کے روز سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 206.45 ریال سے کم ہو کر 205.40 ریال ہوگئے۔
عاجل نیوز کے مطابق مقامی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان پایا گیا۔ جمعرات کی شب 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 206.45 ریال پربند ہوئے تھے جس میں جمعہ کے دن مارکیٹ کھلنے پرایک ریال اور5 ہلالہ فی گرام کمی دیکھنے میں آئی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونا 234.74 ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ 22 قیراط کے ایک گرام کی قیمت 215.18 ریال رہی۔
مارکیٹ میں عام طورپرسب سے کم فروخت ہونے والا 18 قیراط والے سونے کی نرخ فی گرام 176.06 ریال رہے۔
21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1 ہزار 971.83 ریال رہی جبکہ 22 قیراط کی گنی 2065.72 ریال اور24 قیراط کی گنی کے نرخ 2253.52 ریال رہے۔
پانچ گرام والے سونے کے بسکٹ کی قیمت 1220.65 ریال رہی جبکہ 10 گرام کا سبیکہ 2413.14 اور20 گرام کا 4793.42 ریال رہی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں 100 گرام کے سونے کا بسکٹ 23.755.81 ریال جبکہ ایک کلوگرام کے نرخ 2 لاکھ 36 ہزار384.41 ریال رہے۔

شیئر: