Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پسوڑی‘، ’بیلا چاؤ‘ اور ’چرا لیا ہے تم نے‘ کا میش اپ انسٹاگرام پر وائرل

مریم قساط آخر میں ویب سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے تھیم سانگ ’بیلا چاؤ‘ کا کچھ حصہ گاتی ہیں۔ (فوٹو: یوٹیوب)
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی گانا ’پسوڑی‘، ہسپانوی گانا ’بیلا چاؤ‘ اور ہندی گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل‘ کو گا رہی ہیں۔
تین مختلف زبانوں کے گانوں کو ملا کر یہ میش اپ گانے والی سنگر کا نام مریم قساط ہے جو انڈین ہیں اور متحدہ عرب امارات میں رہتی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم پہلے 1973 میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلم ’یادوں کی بارات‘ کا گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ گاتی ہیں۔
اس کے بعد وہ وہ گزشتہ برس کوک سٹوڈیو پاکستان کے ریلیز ہونے والے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ کو گاتی ہیں اور آخر میں آن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سُپر ہٹ ویب سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے تھیم سانگ ’بیلا چاؤ‘ کا کچھ حصہ گاتی ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اور ایک اور گانا، یوگیش شرما کے ساتھ، پسوڑی میش اپ پر بلائنڈ ری ایکشن۔‘
مریم قساط پیشے کے لحاظ سے ریڈیو جاکی (آر جے) ہیں اور سنہ 2017 میں ہونے والے مس انڈیا یو اے ای کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ 2017 میں ریئلٹی میوزک شو ’وائس آف یو اے ای‘ بھی جیت چکی ہیں۔
اس ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
امت نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں اوور ایکٹنگ میں آسکر دو، لیکن آپ بہت شاندار ہیں۔‘
سوہمجیتا روئے لکھتی ہیں کہ ’اس قسم کے بیسٹ فرینڈ کے ہم سب حقدار ہیں۔‘
عادل پرویز کہتے ہیں کہ ’بیلا چاؤ پر آپ نے میرا دل جیت لیا۔‘
پُنیت للوانی نے کہا کہ ’ہمیں ایسے میش اپس کی مزید ضرورت ہے۔‘

شیئر: