Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : رواں برس سیاحت میں ریکارڈ اضافہ

رواں برس کے ابتدائی چار ماہ میں 6 ملین سے زائد غیرملکی سیاح آئے(فوٹو، ٹوئٹر)
دبئی محکمہ معیشت و سیاحت  کا کہنا ہے کہ شعبہ سیاحت کی کارکردگی میں غیرمعمولی بہتری آئی۔ غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ معیشت و سیاحت نے بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 6.02 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئے۔ یہ تعداد 2022 کے ابتدائی چار ماہ کے  مقابلے میں  18 فیصد زیادہ  ہیں۔
محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے  کہ 2022 کے مقابلے میں سال رواں کے دوران سیاحوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ۔ 
محکمے کا کہنا ہے کہ راوں برس کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سب سے زیادہ سیاح انڈیا سے آئے ان کی تعداد 8 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ  4 لاکھ 74ہزار سے روس دوسرے نمبر، 3 لاکھ  91 ہزار سے برطانیہ تیسرے اور 3 لاکھ  52 ہزار سے سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہے۔ 
محکمہ  سیاحت نے توجہ دلائی کہ دبئی میں سال رواں کے دوران ہوٹل 80 فیصد مصروف رہے جبکہ 2022 میں اسی عرصے کے دوران ہوٹل  76 فیصد تک مصروف تھے۔ 

شیئر: