Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد: لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش مل گئی

چار سالہ سدیس خان لورالائی کا رہائشی اور اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ 30 مئی کو جی 13 سیکٹر سے لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔
اتوار کو اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سرچ آپریشن کے دوران بچے کی لاش پڑوسیوں کے گھر کی زِیرزمین پانی کی ٹینکی سے ملی۔‘
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
چار سالہ سدیس خان لورالائی کا رہائشی اور اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔
بچے کے والدین نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ کھیلنے والے بچوں نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص اس کو بھلا پھسلا کر پہلے پارک لے گیا اور وہاں سے یہ غائب ہے۔

شیئر: