Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ریجن میں شاہراہوں کے سات منصوبوں کا افتتاح

یہ شاہراہیں 243 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت سے تیار ہوئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے اتوار کو ریجن میں شاہراہوں کے سات منصوبوں کا اتوار کو افتتاح کیا ہے۔ یہ شاہراہیں 243 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت سے تیار ہوئی ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر اور وزارت کے اعلی حکام بھی موجود  تھے۔ 
گورنر مدینہ منورہ نے جن منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ان میں رنگ روڈ تھری کا وہ حصہ شامل ہے  جو نامکمل تھا۔  
شہزادہ فیصل بن سلمان نے مختلف شاہراہوں کے باقی حصوں کو مکمل ہونے پر استعمال کے لیے گرین سگنل دیا ہے۔
وزیر مواصلات نے اس موقع پر کہا کہ’ شاہراہوں کے جن منصوبوں کا  افتتاح کیا کیا ہے وہ اعلی معیار کے ہیں ان سے مدینہ ریجن کے باشندوں، مقیم غیرملکیوں اور یہاں زیارت و سیاحت کے لیے آنے والوں کو فائدہ  ہوگا‘۔ 

شیئر: