Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان یا ان جیسا؟ انسٹاگرام پر صارفین حیرت میں مبتلا

شاہ رخ خان کے اس مداح کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ 60 ہزار فالورز ہیں (فوٹو: سورج انسٹاگرام)
اداکاروں کے باڈی ڈبل کا فلموں میں کام کرنا تو ایک معمول کی بات ہے لیکن دنیا بھر میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جو ہُو بُہو فلمی دنیا کے ستاروں جیسے نظر آتے ہیں۔
ایسے ہی ایک فنکار کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیوز دیکھی جا رہی ہیں جس کی بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان سے غیر معمولی مماثلت ہے۔
سورج کمار نامی شاہ رخ خان کا یہ مداح جہاں کنگ خان کی طرح نظر آتا ہے وہیں اس کی اپنے ہیرو کی طرح چال، ڈھال اور بال بھی ہیں۔
کچھ ماہ پہلے سورج نے انسٹاگرام پر انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں گھومنے کی ویڈیو اپلوڈ کی جہاں وہ بالکل شاہ رخ خان کی طرح وہاں موجود افراد سے ملاقات کر رہے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگ خان کے اس مداح کا تعلق کولکتہ سے ہے اور یہ جھاکھنڈ میں رہتے ہیں۔ وہ اپنے آپ کو فنکار کہتے ہیں اور مختلف فنکشنز میں پرفارم کرتے ہیں۔
ان کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ 60 ہزار فالورز ہیں جو ان کی دلچسپ پوسٹس سے محظوظ ہوتے رہتے ہیں۔
سورج العروف چھوٹا شاہ رخ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
منوج کہتے ہیں کہ ’جب شاہ رخ فلموں میں آئے تھے تو ایسے ہی لگتے تھے۔‘
اشوک تلوانی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگا شاہ رخ خان کا پہلے کا ویڈیو ہے، پھر پتا چلا شاہ رخ خان کی کاپی ہے۔‘
رئیس پٹیل لکھتے ہیں کہ ’بھائی 90 کی دہائی کے دور کی یاد دلا دی۔‘
گانیکا ساشا نے کہا کہ ’ایک پل کے لیے تو مجھے لگا سچ میں شاہ رخ ہے۔‘
رجنیش بھگت نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’اس کے پاس پیسہ ہوگا تو شاہ رخ خان سے کم نہیں۔‘
 

شیئر: