84 سالہ مراکشی خاتون جو نصف صدی سے حج کا خواب دیکھ رہی تھیں
زاھیہ بوشتا کا کہنا ہے کہ ’خود کو اس وقت 25 برس کی خاتون سمجھ رہی ہوں۔‘ (فوٹو سبق)
مراکش کی 84 سالہ خاتون کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکش کی 84 سالہ زاھیہ بوشتا نصف صدی سے زیادہ عرصے سے سفر حج کے انتظار میں تھیں۔
زاھیہ بوشتا نے داربیضا کے محمد الخامس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’روٹ ٹو مکہ انیشیٹو نے میری سفری کارروائی بھی آسان کردی۔‘
زاھیہ بوشتا کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے ساتھ حج پر جانے پر بے حد خوش ہیں اور ان کے شوہر کا بھی یہ پہلا حج ہے۔
زاھیہ بوشتا نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ ’خود کو اس وقت 25 برس کی خاتون سمجھ رہی ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ صحت مند ہوں اور حج کے تمام امور احسن طریقے سے انجام دے سکتی ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس وقت میری عمر 84 سال ہے اس سے قبل حج نہیں کیا۔ اللہ تعالی نے مجھے ایسے بیٹے سے نوازا جس نے حج کے اخراجات برداشت کیے اور دیگر انتظامات بھی کروائے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کے تحت سفری کارروائی کے حوالے سے بات کروں تو یہاں شاندار استقبال کیا گیا۔ تمام کام لمحوں میں ہو گیا اور بے حد خیال رکھا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں