Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کے سکول میں فائرنگ سے دو ہلاک، پانچ زخمی

ترقی یافتہ ممالک میں اسلحے سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ امریکہ میں ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پولیس حکام کے مطابق امریکی ریاست ورجینا میں ایک ہائی سکول میں گریجویشن کی تقریب کے دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملک میں فائرنگ کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔
پولیس سربراہ رِک ایڈورڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ منگل کو ریاست ورجینا کے شہر رچمنڈ میں یہ واقعہ شام کے پانچ بجے پیش آیا جہاں ایک تھیٹر کے باہر ہائی سکول کے طلبہ گریجویشن کی خوشی منا رہے تھے۔
18 برس کا ایک طالبعلم اور 36 برس کا ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پانچ زخمی افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
رِک ایڈورڈ نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر بہت افراتفری تھی۔
انہوں نے کہا کہ 19  برس کا ایک مشتبہ شخص جائے وقوعہ سے فوراً فرار ہونے میں کامیاب ہوا تاہم بعد میں اس کو گرفتار کر لیا گیا۔
جائے وقوعہ سے متعدد بندوقیں بھی برآمد ہوئیں۔
ترقی یافتہ ممالک میں اسلحے سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ امریکہ میں ہے۔
2021 میں 49 ہزار جبکہ 2020 میں 45 ہزار افراد اسلحے سے ہلاک ہوئے۔

شیئر: