Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے تیرواں امدادی طیارہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا

طیارے پر 30 ٹن سے زیادہ خوراک اور طبی سامان موجود ہے۔ ( فوڈو: ایس پی اے)
سعودی عرب سے سوڈانی عوام کےلیے امدادی سامان لے جانے والا تیرواں طیارہ بدھ کو پورٹ سواڈن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  والے امدای طیارے پر 30 ٹن سے زیادہ خوراک اور طبی سامان موجود ہے۔
یہ امدد سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کے سعودی انیشیٹو کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے امدادی سامان کی ترسیل کےلیے بحری پل بھی قائم کیا ہے۔
 شاہ سلمان مرکز کے تحت جدہ اسلامی بندرگاہ سے پہلا جہاز پورٹ سوڈان کے لیے روانہ کیا گیا جس پر کھانے پینے کا پچاس ٹن سامان لدا تھا‘۔ 
سعودی عرب اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ سوڈانی عوام درپیش مسائل سے باہر آئیں اور بنیادی ضروریات کے حوالے سے ان کے مسائل ممکنہ حد تک کم ہوسکیں۔

شیئر: