Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی عرب کی کاوشوں کو اجاگر کیا جائے‘

انسانی حقوق کے شعبے میں سکالر شپ پروگرام شروع کرنے پر بھی زور دیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری نے  ہیومن رائٹس کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ’ وہ انسانی حقوق کے سلسلے میں عالمی سطح پر سعودی عرب کی کاوشوں کو موثر بنانے کے لیے اقدامات کرے‘۔
شوری نے کہا کہ ’اس حوالے سے وزارت خارجہ، سعودی ترقیاتی فنڈ، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈینشن کی جائے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق مجلس شوری کا کہنا ہے کہ’ ہیومن رائٹس کمیشن متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت کے پروگرام اور تدابیر اختیار کرے‘۔ 
مجلس شوری نے ہیومن رائٹس کمیشن وزارت تعلیم کے تعاون سے انسانی حقوق کے شعبے میں اعلی تعلیم کے حوالے سے سکالر شپ پروگرام  شروع کرنے پر بھی زور دیا۔ 

شیئر: