Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سوڈان میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت

مملکت کی طرف سے ہر قسم کے تشدد اور تخریب کاری کو مسترد کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سوڈان میں اپنے سفارت خانے کی عمارت اور اتاشی کے دفاتر پر مسلح گروہوں کی طرف سے حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق بدھ کو رات گئے سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سفارت خانے کے عملے کی رہائش اور املاک پر بھی توڑ پھوڑ کی مذمت کی۔
وزارت نے بیان میں مملکت کی طرف سے سفارتی مشنوں اور سفارتکاروں کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور تخریب کاری کو مکمل طور پر مسترد کیا۔
بیان میں ان مسلح گروپوں کا مقابلہ کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا جو سوڈان اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر: