Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 8 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 286.81 روپے ہوگئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.47 اماراتی درہم 78.08، بحرینی دینار 760.77، عمانی ریال 744.95، کویتی دینار 932.55 اور قطری ریال کی قیمت 78.71 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 300 اور قیمت فروخت 303 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید   79.5اور قیمت فروخت  80.3جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 82.6 اور قیمت فروخت 83.7 روپے رہی۔

شیئر: