Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یتیم بچی کو گود لینے والی سعودی خاتون کی وڈیو وائرل 

بچوں سے پیار اولاد سے محرومی نے یتیم بچی کو گود لینے پر آمادہ کیا(فوٹو، ٹوئٹر) 
یتیم بچی کو گود لینے والی سعودی خاتون ناھد الخیبری کی وڈیو وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے خاتون کے جذبات کوسراہا گیا۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ناھد الخیبری نے کہا کہ وہ مشرقی ریجن کی بیٹی ہیں۔ بچوں سے پیار اور اولاد سے محرومی نے یتیم بچی کو گود لینے پر آمادہ کیا۔ 
ناھد الخیبری نے بتایا کہ شادی کے بعد کئی سال گزرجانے کے بعد اولاد کی نعمت سے محروم رہی۔ بچوں سے مجھے بےحد پیار تھا اور ہے۔ انہی دونوں باتوں نے مجھے ایک سعود ی فلاحی انجمن سے یتیم بچی گود لینے کی ترغیب دی۔ 
الخیبری نے بتایا کہ انہوں نے الوداد انجمن سے رجوع کیا تو بہت ساری شرائط سننے کو ملیں جب میں تمام شرائط پوری کرچکی تو حتمی فیصلے کا وقفہ آزمائش کا تھا مجھے ڈر تھا کہ کہیں میری درخواست مسترد نہ  ہوجائے لیکن جب درخواست کی منظوری کی اطلاع ملی تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔ خاوند بھی میری خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ 
الخیبری نے بتایا کہ وہ یتیم بچی نوف کو حاصل  کرنے کے لیے   شوہر کے ہمراہ الشرقیہ سے مکہ پہنچی۔ نوف کو دیکھتے ہی  میں نے اسے گود میں لے لیا اور خوشی کے مارے آنسوؤں کی جھری لگ گئی۔ نوف کی آمد سے زندگی صحیح معنوں میں زندگی محسوس ہونے لگی۔ 
الخیبری نے کہا کہ وہ  نوف کی تربیت اچھی طرح کرے گی۔ وہ اسے اعلی ترین منصب پر فائز کرانے کی کوشش کرے گی۔

شیئر: