Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری شوہروں کی اکثریت بیویوں سے پٹتی ہے، سروے رپورٹ

5.63 فیصد بیویاں مارپیٹ میں چھری کا استعمال کرتی ہیں۔ (فوٹو المرصد)
مصر میں الاقصر سٹڈیز سینٹر نے اپنے نئے جائزے  میں بتایا ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ مصری اپنی بیویوں سے مار کھا تے ہیں۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق جائزے میں بتایا گیا ہے کہ شوہروں کے خلاف بیویوں کا تشدد بڑھتا  جارہا ہے۔  شادی شدہ 56.6 فیصد شوہر، بیویوں کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔ 
جائزے میں ایک عجیب بات یہ بتائی گئی ہے کہ ان پڑھ بیویاں شوہروں پر زیادہ تشدد کررہی ہیں۔  87 فیصد ان پڑھ بیویاں پڑھی لکھی بیویوں کے مقابلے میں شوہروں پر زیادہ تشدد کررہی ہیں۔
جائزے کے مطابق ان میں سے  5.63 فیصد ایسی ہیں جو مارپیٹ میں چھری کا استعمال کرتی ہیں جبکہ ایک تہائی ایسی ہیں جنہیں شوہروں کو زدوکوب کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہوتا۔ 
جائزہ نگاروں نے اعدادوشمار کے  حوالے سے جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے تحقیقی مقالوں پر انحصار کیا ہے۔ 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: