Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 9 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 286.93 روپے ہوگئی ہے۔
جمعے کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.50 اماراتی درہم 78.12، بحرینی دینار 761.08، عمانی ریال 745.30، کویتی دینار 933.41 اور قطری ریال کی قیمت 78.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 302 اور قیمت فروخت 305 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید   79.7اور قیمت فروخت  80.5جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 83.1 اور قیمت فروخت 84 روپے رہی۔

شیئر: