Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مراعات کا اعلان

پاکستان کے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں غیرمنقولہ جائیداد خریدنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر عائد دو فیصد پراپرٹی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔
جمعے کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران بتایا کہ ’یہ اقدام ترسیلاتِ زر کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بیرونِ ملک سے بھیجی جانے والی رقوم کے لیے ایک نئے ’ڈائمنڈ کارڈ‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے اور یہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔‘
ڈائمنڈ کارڈ ہولڈر کو جو مراعات دی جائیں گی ان میں ایک غیرممنوعہ ہتھیار کا لائسنس، گریٹیز پاسپورٹ، پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ترجیحی بنیادوں پر رسائی اور پاکستانی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کی سہولت شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ ’ریمیٹنس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے سکیم کا اجرا بھی کیا جائے گا۔

گریٹس پاسپورٹ کیا ہے؟

گریٹس پاسپورٹ اعلٰی حکومتی شخصیات، ججز، اہم سرکاری عہدے داروں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو جاری کیا جاتا ہے۔

شیئر: