سعودی وزیر خارجہ سے جزائر سولومن کے وزیراعظم کی ملاقات
سعودی وزیر خارجہ سے جزائر سولومن کے وزیراعظم کی ملاقات
جمعہ 9 جون 2023 20:46
دوطرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں جزائر سولومن کے وزیر اعظم مناسے سوگاوارے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، مخلتف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں ملکوں کے لیے تشویش کے متعدد امور اور جوائنٹ کوآرڈینیشن کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے وزارت کے دفتر میں جزائر سولومن کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
فریقین نے مملکت کے وژن 2030 کی روشنی میں تعاون کے مواقع اور بین الاقوامی منظر نامے پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر برائے دولت مشترکہ، آسٹریلیا اور جزائر سولومن میں مملکت کے نمائندے سلطان بن فہد موجود تھے۔