Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کا آن لائن لباس خریدنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

’گوگل شاپنگ‘ کی سہولت میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے (فوٹو: میڈیم)
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کو ایک نئی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے اپنے جسم کے مطابق درست کپڑوں کا چناؤ ممکن ہو سکے گا۔
اس سہولت کے بعد کپڑوں کا سائز غلط ملنے کی صورت میں بھی واپس کرنے کی جھنجھٹ سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
انٹرنیٹ سے خریداری پر نئی سہولت
سیدتی میگزین کے مطابق گوگل نے چند دن پہلے 14 جون کو اعلان کیا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ’گوگل شاپنگ‘ کی سہولت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے جس کا آغاز فی الحال امریکہ سے کیا جا رہا ہے۔
اس کے ذریعے انٹرنیٹ پر پسند کے کپڑوں کے انتخاب کے مرحلے کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ 
جسمانی خد و خال کی مناسبت سے کپڑوں کے ڈیزائن کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ 
فراہم کی جانے والی اس سہولت کے حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ آن لائن لباس کی خریداری کی یہ سہولت فی الحال امریکہ میں صرف خواتین کے لیے مہیا کی گئی ہے، تاہم بعد ازاں اس کے دائرہ عمل کو سال رواں میں مزید وسعت دی جائے گی۔ 
’گوگل شاپنگ‘ کی اس سہولت میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک مصنوعی ماڈل بھی متعارف کیا جائے گا جو لباس کے چناؤ میں مدد دے گا۔
دراصل صارف کی جانب سے انتخاب شدہ لباس مصنوعی ماڈل پر ظاہر ہوگا جس سے خریدار یہ اندازہ لگا سکے گا کہ یہ لباس اس کے جسم پر کیسا لگے گا۔ 
دوسری جانب سائبر سکیورٹی کے حوالے سے گوگل پلے پر ’سپن اوکے‘ سپائی پروگرام کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین میں تشویش پائی جانے لگی ہے۔
 سائبرسکیورٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب تک 101 ایپلی کیشنز کے ہیک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 43 فیصد گوگل پلے پر تاحال فعال ہیں۔
اس حوالے سے گوگل کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ہیکرز کے خلاف تیزی سے سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ایپلی کیشنز پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری ہے۔
گوگل نے ایک نیا فیچر بھی متعارف کیا ہے جو ’گوگل پلے پروٹیکٹ‘ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے اینڈ رائیڈ سسٹم استعمال کرنے والوں کو نقصان دہ ایپس کے بارے میں اطلاع دی جاتی ہے۔  

شیئر: