محققین اور طب کے پیشے سے وابستہ افراد طویل عرصے سے رات کی اچھی نیند کے فوائد بتا رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق جب آپ سو رہے ہوتے ہیں تو آپ کا جسم آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرتا ہے۔ یہ آپ کے قلبی اور مدافعتی نظام کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے میٹابولزم کو منظم کر کے ایسا کرتا ہے۔ آپ کا دماغ بھی یادوں کے نقش گہرے کرتا ہے اور دن بھر کی معلومات پروسیس کرتا ہے۔
اس کے باوجود کہ ماہرین فی رات کم از کم سات گھنٹے سونے کی تجویز کرتے ہیں، امریکی مراکز برائے امراض کنٹرول اور روک تھام کے مطابق تقریباً 40 فیصد بالغ افراد نے 2013 اور 2022 کے درمیان اس مطلوبہ مقدار سے کم نیند لی۔
مزید پڑھیں
-
گھریلو اور سادہ مشروبات جو پُرسکون نیند کے لیے مفید ہو سکتے ہیںNode ID: 885159
-
نیند پوری نہ ہونے سے بچوں کی ذہنی صحت کیسے متاثر ہوتی ہے؟Node ID: 885275
-
جسم اور روح کی قدیم ورزش ’یوگا‘ دنیا بھر میں کس طرح پھیلی؟Node ID: 891198
یہ تشویشناک ہے، کیونکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق نیند کی کمی چوٹوں، جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل، کم پیداواری صلاحیت اور مرنے کے زیادہ امکانات کا باعث بن سکتی ہے۔
لیکن اگر آپ ان 40 فیصد افراد میں شامل ہیں تو ابھی بھی آپ کے لیے امید کا ایک در کھلا ہے۔ کیونکہ شواہد کے مطابق باقاعدگی سے ورزش آپ کو بہتر سونے میں مدد دیتی ہے اور معیاری نیند ورزش کرنا آسان اور زیادہ پرلطف بناتی ہے۔
امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے صدر اور روچیسٹر، مینیسوٹا میں میو کلینک ایلکس سکول آف میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر ایرک اولسن نے کہا کہ ’لوگوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ جب وہ ورزش کرتے ہیں تو انہیں بہتر نیند آتی ہے۔‘
کیوریس جرنل آف میڈیکل سائنس میں سنہ 2023 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ورزش کرنے سے مختلف وجوہات کی بنا پر نیند میں اضافہ ہوتا ہے۔

جسمانی سرگرمی میلاٹونن نامی ہارمون کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے، جو آپ کے نیند اور جاگنے کے سائیکل کو منظم کرتا ہے۔ یہ تناؤ کو کم اور موڈ کو اچھا رکھتی ہے۔ اور یہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، جو اچھی طرح سے سونے کے لیے سب سے اہم ہے۔
رپورٹ کے مطابق باقاعدگی سے ورزش نہ صرف آپ کی نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے بلکہ یہ بے خوابی جیسے مرض کو ٹھیک کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔