Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکرین ٹائم اور سکرولنگ، نوجوانوں میں نیند کا مناسب دورانیہ کیوں ضروری ہے؟

نوجوانوں کی جسمانی نشوونما تیزی سے ہوتی ہے اور یہ زیادہ تر گہری نیند کے دوران ہوتی ہے (فوٹو: پیکسلز)
نوجوانی کے دوران جسم میں نمایاں جسمانی، جذباتی اور ذہنی تبدیلیاں آتی ہیں جس کے لیے مستقل نیند کا معمول ہونا ضروری ہے۔
تاہم تعلیمی دباؤ، سکرین ٹائم اور ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے نوجوانوں کو اکثر نیند کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مناسب نیند کا معمول باڈی کلاک کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، موڈ کو بہتر بناتا ہے، دماغ کی نشوونما میں مدد کرتا ہے اور مجموعی صحت کو بڑھاتا ہے۔
نوجوانوں میں مناسب نیند کا معمول کیوں ضروری ہے اس کی وجوہات درج ذیل ہیں۔
1. مناسب نیند جسمانی نشوونما کے لیے ضروری
نوجوانوں کی جسمانی نشوونما تیزی سے ہوتی ہے اور یہ زیادہ تر گہری نیند کے دوران ہوتی ہے جب گروتھ ہارمون خارج ہوتا ہے۔ نیند کا ایک مستقل معمول اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نوجوانوں کو اس گہری نیند سے کافی فائدہ ہو۔ نیند کے دوران ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت مند نشوونما میں مدد ملتی ہے۔
2. تعلیمی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے
نیند دماغی افعال جیسے میموری، توجہ اور مسئلہ حل کرنے پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ مستقل نیند کے شیڈول کے ساتھ نوعمر افراد تعلیمی طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، کیونکہ ان کے دماغ کو وہ آرام ملتا ہے جس کی انہیں معلومات کو مؤثر طریقے سے پروسیس کرنے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
3. جذباتی بہبود کو بڑھاتی ہے
نیند کی کمی کا تعلق موڈ میں تبدیلی، چڑچڑاپن اور یہاں تک کہ بے چینی اور افسردگی سے ہے۔ مناسب نیند کا معمول جذبات کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے اور ذہنی لچک کو بڑھاتا ہے، جو خاص طور پر نوجوانوں کے لیے سماجی اور جذباتی تبدیلیوں کے لیے اہم ہے۔
4. قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے

مستقل نیند جلد کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرتی ہے (فوٹو: پیکسلز)

نیند جسم کو انفیکشن سے لڑنے کے قابل بنا کر کر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ مون سون اور موسمی تبدیلیوں کے دوران جب نوجوانوں میں بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، مستقل نیند کا معمول ان کی قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
5. موٹاپے کے خطرے کو کم کرتی ہے
بے قاعدہ نیند کے پیٹرن بھوک ہارمونز کے توازن میں خلل ڈال سکتے ہیں جس کے نتیجے میں کھانے کے ناقص انتخاب اور زیادہ کھانے کی عادت بنتی ہے۔ وہ نوجوان جو اچھی طرح سے سوتے ہیں ان میں وزن برقرار رکھنے اور بھوک پر بہتر کنٹرول رکھنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
6. جلد کی صحت کو بہتر بناتی ہے
نوعمر اکثر مہاسوں اور جلد کے دیگر مسائل سے متاثر ہوتے ہیں۔ مستقل نیند جلد کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرتی ہے۔
7. توانائی اور جسمانی کارکردگی کو بڑھاتی ہے
نیند جسم کو ری چارج کرتی ہے۔ کھیلوں یا جسمانی سرگرمیوں میں ملوث نوجوانوں کو پٹھوں کی طاقت، برداشت اور توانائی کے لیے معیاری نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

نیند کی باقاعدگی واضح سوچ اور بہتر فیصلہ سازی کو فروغ دیتی ہے (فوٹو: پیکسلز)

8. ہارمونز کو متوازن کرتی ہے
نیند ہارمونل توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور پر بلوغت کے دوران، نیند میں خلل میلاٹونن، کورٹیسول اور انسولین جیسے ہارمونز کو متاثر کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر موڈ، نشوونما اور یہاں تک کہ میٹابولزم کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
9. فیصلہ سازی اور خطرے کی تشخیص کو بہتر بناتی ہے
نوجوان جذباتی رویے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ نیند کی باقاعدگی واضح سوچ اور بہتر فیصلہ سازی کو فروغ دیتی ہے۔

 

شیئر: