Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا معمر خاتون کا کردار ادا کریں گی

ممبئی... بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنی پہلی ڈائریکٹ کردہ فلم تیجو میں 80 سال کی معمر خاتون کا کردار ادا کریں گی۔کنگنا نے بتایا کہ معمر خاتون کا کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہیں، ا سکرپٹ خود تحریر کر رہی ہوں۔فلم کے ذریعے بزرگوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہیں معاشرے میں بہت زیادہ نظر انداز اور تنہا بھی کر دیا جاتا ہے جو افسوسناک بات ہے۔ کنگنا نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ میرا کردار ایک پرجوش اور متحرک خاتون کا ہے جو خود کو کبھی بوڑھا نہیں سمجھتی۔ فلم کی عکسبندی کا آغا ز رواں سال ہو گا۔
 

 

شیئر: