Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کےلیے شرائط میں تبدیلی، غیر ملکی سے بدسلوکی، کورین شہری تبوک کا رہائشی سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے پڑھی جانے والی خبریں

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے سعودی شہری سے غیر ملکی کی شادی کی شرائط میں تبدیلی، غیر ملکی سے بدسلوکی کے الزام میں دو مقامی شہریوں کی گرفتاری، عازمین حج کی سہولت کے لیے ایک ہزار الیکٹرک سکوٹر کے استعمال، سیاحت کے لیے آنے والے کورین شہری کی تبوک میں مستقل رہائش اور سعودی عرب میں انڈین سیاحوں کی آمد سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

سعودی سے غیرملکی کی شادی، شرائط میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟

سعودی ہیلتھ کونسل نے غیرملکیوں کے ساتھ شادی کے لیے صحت ضوابط میں ترمیم کا اعلان کردیا ہے۔ ضوابط میں ترمیم کی منظوری کابینہ نے دی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق کابینہ کی جانب سے فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی غیرملکی مرد یا خاتون سے سعودی کی شادی کے لیے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیاجائے۔
اس ضمن میں کونسل کا کہنا ہے کہ غیرسعودی سے شادی کےلیے میڈیکل ٹیسٹ کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک برس کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی حرکت کی وڈیو بھی شیئر کی تھی۔ (فائل فوٹو: عاجل)

غیر ملکی سے بدسلوکی کے الزام میں دو مقامی شہری گرفتار

سعودی پبلک پراسیکیوٹر کے حکم پر ایک غیرملکی کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں دو مقامی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی حرکت کی وڈیو بھی شیئر کی تھی۔
العربیہ نیٹ اور عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیویشن کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ ’سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد ایک غیرملکی کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں

الیکٹرک سکوٹر سروس سے عازمین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔ (فوٹو: اخبار 24)

عازمین حج کی سہولت کے لیے ایک ہزار الیکٹرک سکوٹر

سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ایک ہزار الیکٹرک سکوٹر مہیا کیے ہیں۔ گزشتہ سال اس حوالے سے جو تجربہ کیا گیا وہ کامیاب رہا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق حج مقامات پر الیکٹرک سکوٹر سروس سے عازمین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی وہ اپنے خیموں سے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے آمد ورفت کا وقت بچا سکیں گے۔
گاڑیوں اور راہگیروں کے اژدحام سے بچ کر خصوصی ٹریک استعمال  کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں

کورین شہری کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب اپنا دوسرا گھر لگ رہا ہے۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)

سیاحت کے لیے آنے والا کورین شہری تبوک کا رہائشی بن گیا

کورین شہری موبینی جو ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب آئے تھے ، ان کو یہاں کا ماحول اسے اس قدر پسند آیا کہ تبوک میں رہائش اختیار کر لی۔ انہوں نے یہاں مقامی باشندوں سے دوستی کر لی اور ان دنوں یہاں رہنے والے شہریوں سے میل جول بڑھا کر سعودی ثقافت کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے موبینی نے کہا کہ ’وہ سیاحت کے لیے تقریباً ڈیڑھ برس قبل آئے تھے، انہیں بعض سعودی دوستوں نے سیر و سیاحت کے لیے بلایا تھا لیکن انہیں یہاں کی زندگی اس قدر اچھی لگی کہ تب سے اب وہ تبوک میں ہی رہ رہے ہیں اور یہاں سے جانے کا دل نہیں کر رہا۔
مزید پڑھیں

محمد البسامی نے کہا کہ حج سیزن کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی سکیمیں تیار ہیں۔ (فوٹو: عاجل)

83 جعلی معلمین گرفتار، بغیر پرمٹ مکہ جانے والے ایک لاکھ 59 ہزار غیرملکی واپس

سعودی محکمہ امن و عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے کہا ہے کہ 83 جعلی حج معلمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بغیر پرمٹ کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 59 ہزار188 تارکین کو واپس کیا گیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق محمد البسامی نے بتایا کہ ’مکہ مکرمہ سے بغیر پرمٹ حج پر جانے کی کوشش پر پانچ ہزار 868 غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے یہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں

خروج نہائی ویزا جاری کرانے کے بعد اس کےلیے جمع کی گئی فیس واپس نہیں ہوسکتی۔ (فوٹو: جوازات)

ملٹی انٹری خروج وعودہ ویزا کیسے لگے گا، فیس کتنی؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں

شیئر: