Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عید الاضحٰی پر مختلف اشیا پر 70 فیصد تک رعایت

الیکٹرانک اشیا پر بھی رعایت دی جا رہی ہے۔ (فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کے موقع پر مختلف سپرسٹورز نے اشیائے صرف اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 فیصد تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی اور شارجہ میں سپر سٹورز نے کھانے  پینے کی تمام اشیا پر مختلف رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔
سٹورز نے کہا ہے کہ صارفین رعایتی قیمتوں پر اشیائے صرف جولائی کے پہلے ہفتے تک حاصل کرسکتے ہیں۔

صارفین رعایتی قیمتوں پر اشیائے صرف جولائی کے پہلے ہفتے تک حاصل کرسکتے ہیں

سپرسٹورز نے نہ صرف کھانے  پینے کی اشیا بلکہ کاسمیٹکس، کپڑوں، الیکٹرانکس اور دیگر اشیا پر بھی رعایت کا اعلان کررکھا ہے۔
صارفین کی سہولت کے پیش نظر سٹورز نے اس سلسلے میں اوقات کار بھی بڑھا دیے  ہیں تاکہ صارفین آسانی کے ساتھ مختلف اشیا کی خریداری کرسکیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: