Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اورنج لائن کی ٹرینیں آئندہ ماہ لاہور پہنچیں گی

اسلام آباد.... چین کی جانب سے اورنج لائن میٹرو کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ٹرینیوں کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ لاہور پہنچ جائے گی ۔ معاہدے تحت تیاری کی جانے والی 26 ٹرینیں رواں برس کے آخر میں پاکستان پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ لاہور میں عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کے لئے 26 کلومیٹر طویل اورنج لائن میٹرو تعمیر کی جارہی ہے جس میں 26 اسٹیشن ہونگے ۔ 2 اسٹیشن زیر زمین ہوں گے۔روزانہ ہزاروں افراد پرسکون اور تیز رفتار اورنج لائن میٹرو پر سفر کر سکیں گے۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر چین میں تیار کردہ پہلی اورنج میٹرو ٹرین کی تصویر وائرل کی ہے۔

شیئر: