Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کی کامیابی، سعودی قیادت کو عرب رہنماوں اور تنظمیوں کی مبارکباد

اس کامیابی میں حجاج کو دی جانے والی سہولتوں کا بڑا دخل ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
حج سیزن 2023 کی کامیابی پر شاہ سلمان بن عبد العزیز کو امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان، کویت کے امیرشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور او آئی سی، جی سی سی کے سیکریٹری جنرل اور عرب پارلیمنٹ کے سپیکر نے مبارکباد دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امارات کے صدر نے  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیغام بھیج کر حج سیزن کی کامیابی پردی اور کہا کہا کہ  اس سلسلے میں سعودی حکومت اور اس کے اداروں کی جانب سے مناسک حج کی ادائیگی میں حجاج کو دی جانے والی سہولتوں کا بڑا دخل ہے۔ 
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم،  نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے بھی حج کی کامیابی پرمبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔ 
قبل ازیں بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کامیاب حج سیزن پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیا تھا۔
 بحرینی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا  تھاکہ ’اس سال حج سیزن کے شاندار انتظامات اور خدمات کے اعلی معیار کے باعث کامیاب رہا جس پر شاہ سلمان مبارکباد کے مستحق ہیں‘۔
 بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بھی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات ارسال کیے۔ 
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے حج انتظامات کی کامیابی پرشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ 
ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری جنرل حسن طہ نے کہا کہ ’حرمین شریفین مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ زائرین کی خدمت اور ان کے لیے شاندار کاوشیں قابل قدر ہیں‘۔ 
عرب پارلیمنٹ نے اس سال حج سیزن کو مکمل کرنے کےلیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور کامیابی پر مبارکباد دی۔
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر نے ایک بیان  میں کہا کہ’ سعودی حکومت کی خدمات حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرتی ہیں‘۔
خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی ) کے سیکریٹری جاسم محمد البدوی نے ایک بیان میں کہا کہ ’حرمین شریفین کی خدمت ایک عظیم اعزاز اور ذمہ داری ہے جسے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز سے شاہ سلمان کے دور تک بخوبی نبھایا گیا ہے‘۔
انہوں نے حجاج کی خدمات کے حوالے سے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا ہے۔

شیئر: