Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی جانب سے امریکہ کے یوم آزادی پر بائیڈن کو مبارکباد

امریکی حکومت و عوام کے لیے مسلسل ترقی کی آرزو بھی ظاہر کی ( فوٹو: عرب نیوز) 
سعودی قیادت نے چار جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر صدر جوزف بائیڈن کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تہنیتی پیغام میں امریکی صدر کے لیے نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر دونوں دوست ملکوں سعودی عرب اور امریکہ  کے دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ دونوں ملک تمام شعبوں میں تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں کی جانب لے جارہے ہیں‘۔
انہوں نے امریکی حکومت و عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی آرزو بھی ظاہر کی۔ 
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کے نام تہنیتی پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے امریکہ کی مزید ترقی، خوشحالی اور صدر بائیڈن کے لیے نیک خواہشات و خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: