Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کے فوائد کیا ہیں؟

ڈیجیٹل لائسنس آف لائن بھی اوپن کیا جاسکتا ہے(فوٹو ، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی کے ملکیتی کارڈ کے متعدد فوائد ہیں جن سے واقف ہونا ہرایک کےلیے ضروری ہے۔
ٹریفک پولیس نے ڈیجیٹل لائسنس کے بارے میں ایک ٹوئٹ میں کہا ہےکہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی کے ملکیتی کارڈ (استمارے) کی فوری اوردرست تصدیق ہوجاتی ہے۔
ڈیجیٹل لائسنس کو موبائل فون پرڈاون لوڈ کرنے کے بعد اسے آف لائن رہتے ہوئے بھی اوپن کیا جاسکتا ہے اس کےلیے انٹرنیٹ کا ہونا لازمی نہیں ہوتا۔
ڈیجیٹل لائسنس کو کیوآرکوڈ کے ذریعے فوری طورپراسکین کرکے اس کے بارے میں تمام ترتفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں علاوہ ازیں ڈیجیٹل لائسنس پرایکسپائری کی تاریخ بھی درج ہوتی ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں بیشترمعاملات ڈیجیٹل طریقے سے انجام دیئے جارہے ہیں جن میں غیرملکیوں کے اقامے جبکہ سعودی شہریوں کےقومی شناختی کارڈز کو بھی ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی کے ملکیتی کارڈز کےلیے بھی مذکورہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اقامہ کارڈ کی طرح ابشراکاونٹ پرموجود سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کے پورٹل کےذریعے باسانی ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ڈیجیٹل لائسنس یا اقامے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے گم یا تلف ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا جبکہ کارڈ والے اقامے یا لائسنس گم ہونے پردوبارہ فیس ادا کرکے متبادل حاصل کیے جاتےہیں۔

شیئر: