Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ برس میں مملکت میں تعمیراتی شعبے کا حجم 75 ارب ڈالر 

بنیادی ڈھانچے کی تیاری ہے۔ اس پر بڑی رقم خرچ کی جارہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
بین الاقوامی ریسرچ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ’ پانچ برس کے دوران سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کا حجم 75 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق بین الاقوامی ریسرچ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کی تعمیراتی شعبے کے اعدادوشمارجاری کیے ہیں۔ 
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’2023 تک سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کا حجم  65.58 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا اور آئندہ چند سالوں کے دوران  تعمیرات کا شعبہ تیزی سے ترقی کرے گا‘۔ 
بین الاقوامی ریسرچ کمپنی کا کہنا ہے’ تعمیرات کے شعبے میں اضافے کی بڑی وجہ بنیادی ڈھانچے کی تیاری ہے۔ اس پر بڑی رقم خرچ کی جارہی ہے‘۔
’سعودی عرب میں شاہراہوں، پلوں، ایئرپورٹس، بندرگاہوں، ریلوے لائنوں اور رہائشی و تجارتی منصوبوں پر بڑا زور دیا جارہا ہے‘۔ 
بین الاقوامی کمپنی نے رپورٹ میں توقع ظاہر کی کہ ’سعودی عرب کی آبادی مزید بڑھے گی جس سے تعمیراتی منصوبوں کی طلب میں اضافہ ہوگا‘۔ 

شیئر: