Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کےلیے ترقیاتی گرانٹ

ترقیاتی گرانٹ سے بحرین میں طبی آلات درآمد کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ نے بحرین میں کنگ عبداللہ  میڈیکل سٹی کےلیے ترقیاتی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے ایگزیکٹیو چیئرمین سلطان المرشد اور الخلیج العربی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن اسمعیل نے 173.7 ملین ریال گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر بحرین میں متعین سعودی سفیر صالح العتیبی موجود تھے۔ 
ترقیاتی گرانٹ سے بحرین میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ماتحت تعلیمی ہسپتال کے لیے طبی آلات درآمد کیے جائیں گے۔ 
یاد رہے کہ سعودی قیادت بحرین میں الخلیج العربی یونیورسٹی میں ایک ارب ریال کی لاگت سے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے لیے گرانٹ کا حکم جاری کیے ہوئے ہے۔ 
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں نو منزلہ ہسپتال تعمیر ہوگا۔ اس میں تقریبا 300 بستروں کی گنجائش ہوگی۔ ہسپتال 70 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنایا جائے گا۔ 
سعودی ترقیاتی فنڈ 1976 سے بحرین میں 30 منصوبوں توانائی، ٹرانسپورٹ اور سماجی ڈھانچے کے شعبوں کے پروگرام نافذ کرا رہا ہے۔ 

شیئر: