Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرسبز سعودی عرب مہم کی کامیابی کے لیے الجوف بلدیہ سرگرم

مہم کے تحت پارکوں میں آنے والوں میں 200 پودے تقسیم کیے گئے (فوٹو، ٹوئٹر)
الجوف میونسپلٹی کمیٹی نے سعودی عرب کے گرین انیشیٹو کے تحت  تفریح  کے لیے پارکوں میں آنے والوں میں بڑی تعداد میں پودے تقسیم کیے ۔
پودوں کی تقسیم کا مقصد لوگوں کوسبزے کی اہمیت سے روشناس کراتے ہوئے انہیں پودے لگانے کی مہم میں شامل کرنا تھا۔
عاجل نیوزکے مطابق علاقے کے لوگوں میں پودوں کی تقسیم کے لیے شہزادی العنود فلاحی سینٹر کی جانب سے پھولوں کے 200 سے زائد پودے فراہم کیے گئے۔
پودوں کی تقسیم مہم میں 30 کے قریب مرد وخواتین رضا کاروں نے شرکت کی تھی۔ تفریح کے لیے آنے والوں کو سبزے کی اہمیت و افادیت سے روشناس کرتے ہوئے انہیں اس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ مملکت کو سرسبز وشاداب بنانے میں اپنا حصہ شامل کریں۔

شیئر: