Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فین مومنٹ نہیں پرائیویسی میں مداخلت‘ دھونی کی فلائٹ میں سونے کی ویڈیو وائرل

سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنی اہلیہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سوشل میڈیا پر انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ فلائٹ کے دوران سو رہے ہیں اور ایک فین ایئر ہوسٹس ان کے ساتھ ویڈیو بنا رہی ہیں۔ جس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے فینز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصروں کا طویل سلسلہ شروع ہوا۔
خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ٹوئٹر ہینڈل ’چکری دھونی‘ پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد فینز کی جانب سے کہیں یہ کہا گیا کہ اس عمل سے مہندرا سنگھ دھونی کی پرائیویسی متاثر ہوئی۔ تو کسی نے اس ویڈیو کلپ کو پسند کرتے ہوئے خوبصورت ’فین گرل مومنٹ‘ قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی فلائٹ کے دوران سو رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ساکشی فون استعمال کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارف نے شیئر کی گئی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ ’یہ آج کے دن کی سب سے پیاری ویڈیو ہے‘
ٹوئٹر ہینڈل اوڈ یوزر پر لکھا گیا ہے کہ ’کیا کوئی انہیں کوئی بتائے گا کہ پروفیشنل ایئر ہوسٹس کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی۔‘
دنیش مینن نے مہندرا سنگھ دھونی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، آخر وہ ایم ایس دھونی کی فین ہیں۔‘
سوشل میڈیا صارف بویا مادھی نے لکھا کہ ’ایئر ہوسٹس دھونی اور ان کی بیوی کی پرائیویسی کو متاثر کر رہی ہیں یہ بلکل غلط ہے۔‘

ٹوئٹر ہینڈل پریٹس نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے رد عمل پر لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ وہ بھی اپنے کام سے لطف اٹھاتے ہیں۔ اتنے سخت تبصرے نہ کریں۔ مجھے لگتا ہے اگر وہ صرف پہلے اجازت لیتی تو مہندرا سنگھ دھونی اس تصویر کے لیے انہیں پوز دیتے۔‘

اس سے قبل انڈین کرکٹ کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہوئے ایئر ہوسٹیس کی جانب سے چاکلیٹس دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

شیئر: