Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک سال میں مقیم غیرملکیوں کے ڈپازٹ 370 ارب درہم

نقد ڈپازٹ ایک  ٹریلین درہم کی حد عبور کر گئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے  سینٹرل بینک نے ریاستی بینکوں میں جمع دولت سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔
الامارات الیوم کے  مطابق سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ 2023 کے ماہ مئی کے  آخر میں  اماراتی بینکوں میں جمع رقم 558.6 ارب درہم تک پہنچ گئی۔ اپریل کے  آخر میں  550.9 ارب درہم تھے۔ 7.7 ارب درہم کا اضافہ ہوا۔ سالانہ کی بنیاد پر  68 ارب درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں اتنا زیادہ سرمایہ کبھی جمع نہیں ہوا۔
سینٹرل بینک نے بتایا کہ ایک سال کے دوران امارات میں مقیم غیرملکیوں کے ڈپازٹ 370 ارب درہم تک پہنچ گئے۔ شرح نمو  20.6 فیصد ہوگئی۔
سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ نقد ڈپازٹ ایک  ٹریلین درہم کی حد عبور کر گئی۔ مئی کے آخر میں 1.054 ٹریلین درہم ڈپازٹ تھے ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: