Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارک زکربرگ اور ایلون مسک کی ’فائٹ‘ صارفین ایکس پر لائیو دیکھ سکیں گے

ایلون مسک کی پوسٹ پر میٹا کی جانب سے ابھی تک کوئی ردِعمل نہیں آیا۔ (ٖفوٹو: اے ایف پی)
دنیا کے سب سے امیر شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ اُن کی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے فائٹ (کُشتی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر براہ راست سٹریم کیا جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دونوں مالکان جون سے ایک دوسرے کو امریکی شہر لاس ویگاس میں مکسڈ مارشل آرٹس کے کیج میچ کے ابھار رہے ہیں۔

ایلون مسک نے اتوار کے روز ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’زکر برگ اور مسک کی فائٹ ایکس پر براہ راست سٹریم کی جائے گی۔ اس حاصل ہونے والی تمام آمدن سابق فوجیوں کے لیے خیرات کی جائے گی۔‘

 

اس کے علاوہ اتوار کے روز ہی مسک نے ایکس پر کہا کہ ’پورا دن جِم لگا رہا ہوں، فائٹ کے لیے تیار ہو رہا ہوں۔ جِم کرنے کا وقت نہیں ہے، لہذا میں دفتر میں ہی جِم کر رہا ہوں۔‘
 
جب ایک صارف نے پوچھا کہ اس فائٹ کا مقصد کیا ہے تو اس پر ٹوئٹر کے مالک کہتے ہیں کہ ’یہ جنگ کی ایک تہذیب یافتہ قسم ہے۔ مَرد جنگ سے پیار کرتے ہیں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک کی پوسٹ پر میٹا کی جانب سے ابھی تک کوئی ردِعمل نہیں آیا۔
مارک زکربرگ اور ایلون مسک کے درمیان اِس فائٹ کی بات 20 جون سے شروع ہوئی جب فیس بک کے بانی نے کہا تھا کہ وہ کیج میچ کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے مارک زکربرگ

برازلین جِیو جِٹسُو کی باقاعدگی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ برازیلین جِیو جِٹسُو مکسڈ مارشل آرٹس کی ایک قسم ہیں.

شیئر: