پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا کے مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بارے میں ایک مزاحیہ بیان دیا ہے جو کے انٹرنیٹ کی زینت بن چکا ہے۔
بابر اعظم حالیہ دنوں میں سری لنکا کی ٹی20 لیگ ’لنکا پریمیئر لیگ‘ میں کولمبو سٹرائیکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے لیگ کے 10ویں میچ میں گال ٹائٹنز کے خلاف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔
اس میچ کے دوران رمیز راجہ کمنٹری باکس میں موجود تھے۔ بابر اعظم کی اننگز کے دوران رمیز راجہ نے اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کلاس اور کوالٹی کے ساتھ بغیر کسی غلطی سے ففٹی بنا لی۔ پرسکون۔ ایسی صورتحال میں بابر اعظم ہی کھیلتا ہے۔ یہ اننگز کے آخر تک کھیل سکتا ہے۔‘
اس کے بعد ساتھی کمنٹیٹر نے رمیز سے پوچھا کہ وہ کوئی مزید تعریفی کلمات کہنا چاہیں گے؟ اس پر سابق اوپنر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں بابر سے بہت پیار کرتا ہوں۔ بالکل میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔‘
HE REALLY SAID THAT pic.twitter.com/BfFXicISpa
— faamia (@papukashmiri1) August 7, 2023