کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کو سراہا ہے۔
انہوں نے ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے نتائج کا خیر مقدم کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیر خارجہ کی جدہ میں ملاقاتNode ID: 788661
کویتی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ ’یہ دورہ خلیج ایران تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے روشن باب کا آغاز ہوگا جو اچھی ہمسائیگی کے تعلقات، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، تعاون اور مکالمے کے اصولوں پر استوار ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ سعودی، ایران تعلقات، خطے میں امن اور خوشحالی کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے ممالک کو بااختیار بنانے کا عنصر ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ’ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی، علاقائی سلامتی اور تحفظ کے لیے دونوں ملکوں کی خواہش کا اظہار کرتا ہے‘۔
انہوں نے تعلقات بہتر بنانے میں چین کی ثالثی اور بات چیت میں سہولت فراہم کرنے پر عراق اور عمان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
اخبار 24 کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ’ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ملک باہمی تعلقات کو معمول پر لانے اور خطے کے امن و استحکام کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں‘۔
معالي الشيخ سالم عبدالله الجابر الصباح، #وزير_الخارجية، يرحب بنتائج زيارة وزير خارجية الجمهورية الإسلامية الإيرانية للمملكة العربية السعودية.
الخبر كاملاً: https://t.co/fxUrzMmmFM pic.twitter.com/28CTHLQyTp
— وزارة الخارجية (@MOFAKuwait) August 18, 2023