Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سنجے دت کی مشہورِ زمانہ فلم ’کھل نائیک‘ کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے؟

’کھل نائیک‘ فلم 1993 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے ہدایت کار سبھاش گھائی تھے (فائل فوٹو: یوٹیوب سکرین شاٹ)
انڈین ڈائریکٹر سبھاش گھائی نے تصدیق کی ہے کہ وہ 30 سال قبل ریلیز ہونے والی سنجے دت کی ہِٹ فلم ’کھل نائیک‘ کے سیکوئل کی سکرپٹ پر پچھلے تین سال سے کام جاری ہے۔
سنجے دت، مادھوری اور جیکی شروف کی فلم ’کھل نائیک‘ 1993 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کو آج تک کلاسِک کا درجہ حاصل ہے۔ اس فلم کے سیکوئل کے حوالے سے گذشتہ کئی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
فلم کے ہدایت کار سبھاش گھائی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے برعکس میں یہ وضاحت دینا چاہوں گا کہ مُکتا آرٹس نے کھل نائیک 2 کے لیے کسی اداکار سے معاہدہ نہیں کیا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم گذشتہ تین سال سے اس فلم کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں لیکن اس فلم کی فوری شوٹنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔‘
’کھل نائیک‘ فلم کی ریلیز کے 30 سال مکمل ہونے کے حوالے سے انڈین ہدایت کار نے لکھا کہ فلم کی پوری کاسٹ 4 ستمبر کو ممبئی میں جمع ہوگی اور تین دہائیاں مکمل ہونے پر جشن منایا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by SG (@subhashghai1)

اس سے قبل رواں سال جون میں فلم کے مرکزی کردار سنجے دت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ساتھی اداکاروں اور سبھاش گھائی کو ’کھل نائیک‘ فلم کے 30 سال پورے ہونے پر مبارک باد دی تھی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’30 سال ہوگئے ہیں لیکن اب بھی لگتا ہے جیسے یہ فلم کل ہی بنائی گئی ہو۔‘

شیئر: