Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بلیوارڈ میں محسن یسلیدا 'کیمل کنگ' قہقہے بکھیر رہے ہیں

مجھے کامیڈی کرنا پسند ہے اور لوگ مجھے بڑے انہماک سے سنتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
کامیڈین محسن یسیلدا جو کیمل کنگ کے نام سے معروف ہیں ریاض سٹی کے بلیوارڈ میں 11 ستمبر تک جاری رہنے والے 'ریاض لافس' میں معروف کامیڈین مہر مٹہ ، ایڈم بلوم اور رحمان اختر کے ساتھ پرفارمنس دے رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے زیر اہتمام کامیڈی سیریز میں مقامی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کامیڈین شامل ہیں جو مداحوں کے لیے ناقابل فراموش لمحے بکھیرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

'ریاض لافس' میں مہر مٹہ ، ایڈم بلوم اور رحمان اختر بھی پرفارم کر رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس موقع پر 27 سالہ محسن یسیلدا نے کہا ہے کہ  میرا خیال تھا کہ یہاں پروگرام کے دوران سامعین کسی حد تک قدامت پسند ہو سکتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں جس پر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔
کامیڈین محسن یسیلدا برسٹل یونیورسٹی میں اسلامو فوبیا  کے سبجیکٹ پر پی ایچ ڈی بھی کر رہے ہیں جبکہ زیادہ تر انگلینڈ کے ارد گرد کامیڈی شوز کرتے ہیں۔
عرصہ دو سال سے کامیڈین کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے یسیلدا کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کامیڈی شو میں ان کی بیرون ملک پہلی پرفارمنس ہے۔

معروف کامیڈین نے حاضرین کے ساتھ  تجربات اور یادیں شیئر کئیں۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے ریاض بلیوارڈ کے ہال میں موجود سامعین کو بتایا کہ مجھے کامیڈی کرنا پسند ہے اور لوگ مجھے بڑے انہماک سے سنتے ہیں۔
محسن یسیلدا نے برطانیہ کے کئی ممتاز کامیڈی کلبوں کی جانب سے مختلف اوقات میں پرفارم کیا ہے، جن میں ٹاپ سیکریٹ کامیڈی کلب، دی گلی کلب، بگ بیلی بار اور کامیڈی کلب لندن اور بیک یارڈ کامیڈی کلب شامل ہیں۔

 خیال تھا کہ سامعین قدامت پسند ہو سکتے ہیں لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں۔ فوٹو عرب نیوز

معروف کامیڈین نے بتایا کہ میں جنوبی ایشیائی/مشرق وسطی میں ایک ایسی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرتا ہوں جو جنوب ایشیائی اور مسلم پس منظر رکھنے والے سامعین کے لیے مزاحیہ شوز کا اہتمام کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سٹینڈ اپ کامیڈین بننا کوئی آسان کام نہیں اس موقع پر انہوں نے حاضرین کے ساتھ اپنے کچھ تجربات اور یادوں کو شیئر کیا جنہوں نے اس شعبے میں ان کی مدد کی اور ایک خاص پہچان دی۔
 

شیئر: