Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں ستمبر کے لیے پیٹرول کے نرخ بڑھا دیے گئے

ڈیزل کی قیمت میں 45 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ جاری کردیے گئے۔
الامارات الیوم اور البیان کے مطابق ستمبر کے نرخنامے میں ایک لٹر پیٹرول کی قیمت میں 28 اور 29 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اگست کے مقابلے میں فی لٹر 45 فلس بڑھائے گئے ہیں۔
امارات میں یکم ستمبر سے سپر 98 ایک لٹر پیٹرول 3.42 درہم میں دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت اگست میں 3.14 درہم تھی۔
پیٹرول 95 ایک لٹر پیٹرول کی قیمت 3.31 درہم مقرر کی گئی ہے۔
امارات میں ای پلس 91 ایک لٹر پیٹرول کی قیمت  3.23 درہم متعین کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 45 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اگست میں ایک لٹر ڈیزل کی قیمت 2.95 درہم تھی جو ستمبر میں بڑھ کر 3.40 درہم کردی گئی ہے۔
امارات میں پیٹرول  ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں نے کہا ہے کہ نئے نرخوں پر عمل درآمد کل جمعہ یکم ستمبر سے ہوگا اس میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: