Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے چھ دلکش ساحلوں کی سیاحت

فرسان کے ساحل پر مرجان کی چٹانیں اور مچھلیوں کی نایاب اقسام موجود ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں مقیمین کو اگر یہاں کے ساحل سمندر دیکھنے کی خواہش ہے تو اپنے اہل خانہ یا دوستوں کے ہمراہ ان خوبصورت ، دلکش اور قدرتی حسن سے مالا مال ساحلی مقامات آپ کی دلچسپی اور ذوق کو تسکین پہنچانے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

املج کا خوبصورت ساحل

املج کا ساحل سعودی عرب میں مالدیپ کے نام سے جانے والے مقام ہے جہاں سمندر کے شفاف  پانی میں کشتی رانی، سکوبا ڈائیونگ  کی جا سکتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ املج کے ریتیلے ساحلوں پر خاندان بھر کے ساتھ تفریح سے بھرپور دن گزارا جا سکتا ہے۔

الجبیل کا شاطی الفناتیر

الجبیل کا سربستہ راز اس علاقے کا  دلدہ زیب ساحل ہے جس میں پانی کی تہہ تک نظر آتی خوبصورتی اور نیلگوں ساحل کے ساتھ دور تک پھیلی ریت ہے۔اس جگہ پر بنے جاگنگ ٹریکس،خوبصورت فوارے اور ریستوران اور غروب آفتاب کے وقت کشتی کی سفر بار بار یہاں جانے کی خواہش پیدا کرتا ہے۔

العقیر بیچ

العقیر بیچ سردیوں کے مہینوں میں خاندان بھر کے ساتھ سفر کے لیے مثالی مقام ہے۔ سیاحوں کے لیے خاص رغبت یہ ہے کہ آپ یہاں مچھلی پکڑ سکتے ہیں اور ساحل پر موجود باربی کیو کاؤنٹرز میں سے کسی ایک پر اس مچھلی کو پکانے کا انتظام کر سکتے ہیں۔ سونے کے ذرات جیسی ریت کے ساحل پر بچوں کے  کھیلنے کا میدان بھی ہے۔ 

جزائر الفرسان

جازان شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر 80 سے زائد جزائر پر مشتمل ایک جزیرہ نما علاقہ  ہے، جس میں فرسان کا ساحل سب سے بڑا اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔
سمندری حیاتیات کے حوالے سے خاص شناخت رکھنے والے اس ساحل کے قریب پانی کی تہہ میں قدیم مرجان کی چٹانیں اور مچھلیوں کی بہت سی اقسام موجود ہیں جو یہاں پر خاص طور پر  آنے والے غوطہ خوروں کے لیے مقناطیسی قوت رکھتی ہیں۔

دمام کا ہاف مون بیچ

اس ساحل سمندر کی ہیئت چاند سے مشابہ ہے اسی لیے اس کا نام ہاف مون بیچ رکھا گیا ہے۔سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کے ساتھ جڑا ہوا یہ دلکش ساحل اہل خانہ یا دوستوں کے ساتھ بہترین پکنک پوائنٹ ہے۔ بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے لیے خوبصورت گراؤنڈ کے ساتھ تفریحی پارک  اور جاگنگ یا سائیکلنگ کے لیے بہترین ٹریک بھی موجود ہے۔

ینبع البحر

ینبع کا یہ ساحل جیٹ اسکیئنگ، سکوبا ڈائیونگ، سیلنگ، تیراکی اور سنورکلنگ سمیت متعدد واٹر سپورٹس کے لیے انتہائی اہم اور منفرد مقام ہے۔ یہاں آنے والے سیاح بحیرہ احمر میں کشتی کی آرام دہ سواری کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔
 

شیئر: