پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو رہائی کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے منگل کو ٹوئٹر (ایکس) ہینڈل پر لکھا کہ پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کر لیا۔
خیال رہے اسلام آباد پولیس نے چھ بج کر 22 منٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’پرویز الہی کو عدالت کے حکم پر روانہ کر دیا گیا۔‘ لیکن ٹھیک آٹھ منٹ بعد 6 بج کر 30 منٹ پر اسی ہینڈل سے ٹویٹ کرکے اطلاع دی گئی کہ ’پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کر لیا۔‘
مزید پڑھیں
-
پرویز الہی کی رہائی مشکل میں: کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیلNode ID: 793131
-
شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری پاکستان آنا چاہیے: خواجہ آصفNode ID: 793236
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکمNode ID: 793286
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
منگل کو چوہدری پرویز الہی کے ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ان کی رہائی کے احکامات دیے۔
پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کر لیا۔#ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 5, 2023